بلاول بھٹو نے کوئٹہ میں یوم تاسیس کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایسی سیاست کی ضرورت ہے جس میں ہم تقسیم کی نہیں اتحاد کی سوچیں، آج کل کچھ لوگ چارٹر آف اکانومی کی بات کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں غربت، مہنگائی اور بے روزگاری ہے، صرف ہماری جماعت کو غریبوں کا خیال ہے، دیگر جماعتیں اشرافیہ کی نمائندگی کرتی ہیں، کوئی کھلاڑی نہیں، نوجوانوں کی نمائندگی کروں گا۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ سیاستدان اپنی انا کی بجائے عوام کی خدمت کا سوچیں، پیپلزپارٹی کی مخالفت کرنے والا کوئی سیاستدان نہیں، آصف زرداری نے نفرت کی سیاست کا خاتمہ کردیا ۔ انہوں نے پاکستان کے غریب عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا، انشاء اللہ آئندہ الیکشن پیپلز پارٹی جیتے گی۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی نے اقتدار میں آنے کے بعد نوجوانوں کے لیے یوتھ کارڈ اور کسانوں کو سبسڈی دینے کا وعدہ بھی کیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ کسان خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگا لیبر کارڈ بھی لایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ جیالا وزیراعلیٰ بلوچستان میں بھی لائیں گے، دل کے امراض کے علاج کے لیے کوئٹہ میں بڑا ہسپتال بنائیں گے، آپ نے جس طرح قائد عوام اور بی بی شہید کا ساتھ دیا، اسی طرح ہمارا ساتھ دیا تو ہم ملک کی تقدیر بدل دیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ مسلم لیگ مہنگائی کی لیگ بن چکی ہے، ناکام ہو چکی ہے، عوام جان چکے ہیں کہ یہ سیاست کے شوباز ہیں۔
107