اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کرنے کی کوشش کریں گے،بلاول بھٹو پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ان دو ججوں کے علاوہ پوری عدالت بیٹھ جائے تو ہم فیصلہ ماننے کو تیار ہیں۔
سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 44ویں برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے بلاول زرداری نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو کا یوم شہادت منایا جا رہا ہے، عوام کا لیڈر ہر وقت ہمارے دلوں میں بستا ہے، اس ملک کے غریبوں کی حالت بھٹو نے بہترکی تھی
بھٹو شہید نے بڑے جاگیرداروں کے بجائے غریب کسانوں کو خوشحال کیا، کسانوں، مزدوروں کو ان کے حقوق دلوائے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک کو ایٹمی طاقت بنانے کی بنیاد شہید بھٹو نے رکھی
انہوں نے ملک کو آئین اور قانون دیا، قائد عوام کو سزا دینے والوں کو کوئی یاد نہیں کرتا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا کہ چھوٹے لوگ سزائے موت کا فیصلہ سناتے ہیں جب میں باہر جاتا ہوں تو لوگ پوچھتے ہیں کہ آپ ذوالفقار علی بھٹو، جنرل ضیاء کے نواسے ہیں؟ آئین، ووٹ اور جمہوریت پر حملہ کیا گیا، پاکستان پیپلز پارٹی نے مزاحمت کی تو ذوالفقار علی بھٹو کو شہید کر دیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اصلاحات عدالتوں نے منسوخ کیں، ماضی میں ہم پر آمر مسلط کیے گئے، پہلی خاتون وزیراعظم کی حکومت صرف 11 ماہ اور ڈکٹیٹرکی 11 سال چلی، سپریم کورٹ نے جنرل ضیاء کے مارشل لاء کو برقرار رکھا۔ ہم نے آئین کی سربلندی کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں، نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کرنے کی کوشش کریں گے۔