اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کبھی وزیراعظم نہیں بن سکتے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ بلاول وقت پر الیکشن کرانے کی بات کرتے ہیں جب کہ آصف زرداری حلقہ بندیوں کی بات کررہے ہیں، بلاول اور آصف زرداری عوام کو بیوقوف نہ بنائیں، بلاول بھٹو زرداری کبھی وزیراعظم نہیں بن سکتے۔
انہوں نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک مقامی دہشت گردوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے، اس کے خلاف کوئی خاطر خواہ کارروائی نہیں کی گئی۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کیا جائے، کے الیکٹرک مافیا کو پہلے پکڑا جائے، نیپرا کی سماعت میں کے الیکٹرک کے ظلم کی نشاندہی کریں گے۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ سرجانی ٹاؤن میں کنڈا مافیا کے خلاف آواز اٹھانے پر منتخب کونسلر کو شہید کیا گیا، ٹاؤن چیئرمینوں کو اب تک اختیارات نہیں دیے گئے۔
جماعت اسلامی کراچی کے امیر کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز میں اضافہ ہورہا ہے، اسٹریٹ کرمنلز خود ہر ماہ اپنے ریکارڈ توڑ رہے ہیں۔