168 اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے قرآن پاک کی بے حرمتی پر اپنے ڈنمارک کے ہم منصب سے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے قرآن پاک کی بے حرمتی پر اپنے ڈنمارک کے ہم منصب سے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ڈنمارک کے وزیر خارجہ کارس لوک راسموسن نے ان سے فون پر رابطہ کیا،
اس دوران انہوں نے ڈنمارک اور دیگر یورپی ممالک میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ڈنمارک نے ان گھناؤنے واقعات کی مذمت کی ہے اور مسلم ممالک سے رابطے میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ڈنمارک کے ہم منصب پر زور دیا کہ وہ ایسے اسلام فوبک واقعات کو روکیں جس سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے مذاہب کے درمیان ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کے فروغ پر بھی زور دیا۔