افغانستان میں موجود امریکی اسلحہ کہاں پہنچ گیا ؟بلاول بھٹو کا اہم انکشاف

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ افغانستان میں موجود امریکی اسلحہ سندھ کے کچے ڈاکوئوں تک پہنچ گیا ہے۔ سکھر میں شہید صحافی جان محمد مہر کے اہل خانہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ جان محمد مہر کے اہل خانہ سے تعزیت کے لیے آیا ہوں۔ شہید کے اہل خانہ کو انصاف دلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کچے میں پولیس اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، کچے کے ڈاکوؤں کے پاس جدید اسلحہ کہاں سے پہنچا، امریکی ہتھیار افغانستان میں دہشت گردوں تک پہنچ چکے ہیں، یہ امریکی ہتھیار صرف کے پی میں نہیں ہمارے کچے کے علاقوں میں ہیں۔ جو ہتھیار امریکی فوج نے افغانستان میں استعمال کیے وہ اب کچے دہشت گردوں کے قبضے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب سے نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں ہوا دہشت گرد سر اٹھا رہے ہیں، اب کیا وجہ ہے کہ دہشت گرد دوبارہ سر اٹھا رہے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پیپلز پارٹی کی پالیسی پر عمل نہیں ہوا، تمام سیاسی جماعتوں نے کہا کہ دہشت گردوں سے بات کریں، لیکن ہمارا موقف یہ تھا کہ ان سے بات نہ کی جائے

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی پالیسی کتنی خطرناک تھی، عمران خان نے دہشت گردوں کے لیے سرحدیں کھول دیں اور عمران خان نے ملک میں دہشت گردوں کو بسانے کا منصوبہ بنایا
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو چلانے کا پرانا طریقہ ختم کیا جائے، افسوس کی بات ہے کہ پاکستانی سیاستدانوں کو شتر مرغ کی سیاست کی عادت ہے، غلط فیصلوں میں ملوث افراد کا احتساب ہونا چاہیے۔
بجلی چوری کے معاملے پر بلاول نے کہا کہ 18-18 گھنٹے بجلی نہیں آتی اور بل ایسا آتا ہے جیسے 24 گھنٹے بجلی استعمال کی گئی ہو۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔