144
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان پیپلز پارٹی نے لاہور کو سیاسی مرکز بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو آج لاہور پہنچیں گے۔
پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری مظفر گڑھ سے لاہور پہنچیں گے۔ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 14 ستمبر کو آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی زیر صدارت لاہور میں ہوگا۔
اجلاس میں 90 روز میں انتخابات سمیت دیگر اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری تین چار روز لاہور میں قیام کریں گے۔