100
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ری پبلکن رکن کی جانب سے امریکی سینیٹ میں پاکستان اور چین کے خلاف بل پیش کر دیا گیا ، امریکی سینیٹ میں پیش کیے گئے بل میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور پاکستان کی جانب سے مبینہ خطرات سے نمٹنے کے لیے ہندوستان کی مدد کا وعدہ کیا گیا تھا۔ریپبلکن سینیٹر مارکو روبیو کی طرف سے پیش کردہ بل میں امریکہ پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ اسرائیل، کوریا، جاپان اور نیٹو جیسے اتحادیوں جیسا سلوک کرے۔بل میں پاکستان کی امداد روکنے اور بھارت کے خلاف مبینہ کارروائیوں پر کانگریس کو آگاہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔