اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )نگران وفاقی وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ پاکستان میں اصلاحات کی ضرورت ہے، ملک چلانے کے لیے 80 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے۔
آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹاما) کے دفتر میں ہونے والی پریس کانفرنس میں گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ پاکستان کو اصلاحات کی ضرورت ہے
، ملک چلانے کے لیے 80 ارب ڈالرز درکار ہیں، ایک وقت میں 90 دن کا فریم برآمدات کو 80 ارب ڈالر تک بڑھانے کے لیے اسٹریٹجک پروگرام مکمل کریں گے۔ الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔ میرا مینڈیٹ سیاسی نہیں ہے۔ آج پاکستان مشکلات کا شکار ہے اور اس تکلیف کو دور کرنا میرا مینڈیٹ ہے۔
گوہر اعجاز نے کہا کہ ایسی صنعتیں جو جی ایس ٹی کے تحت رجسٹرڈ نہیں ہیں ان کو ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے ذریعے رجسٹر کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو چلانے کے لیے 80 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے، جب تک برآمدات 80 ارب ڈالر نہیں ہوں گی ملک نہیں چلے گا، 80 ارب ڈالر کی برآمدات کوئی بڑی بات نہیں۔ ہم علاقائی تجارت کے ذریعے اپنی برآمدات بڑھا سکتے ہیں۔