اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان سے ہمارا سیاسی اختلاف ہے، لیکن اسے سیاسی دشمنی میں تبدیل نہیں ہونا چاہیے، الزام تراشی خطرناک ہے، عمران خان یہ طریقہ نہ اپنائیں
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سبی میلہ تین روز سے جاری تھا، پولیس کی گاڑی میلے کی سیکیورٹی سے واپس آرہی تھی، واقعے میں 9 افراد شہید ہوچکے ہیں
صوبائی حکومتوں اور سیکیورٹی اداروں سے رابطہ ہے
معاشی حالات ٹھیک نہیں، دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، وفاق بلوچستان حکومت کے ساتھ پوری طرح کھڑا ہے، سیکیورٹی اداروں کو تمام وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں۔
رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کے سینئر رہنما ہیں، ان کی رائے قابل قدر ہے، مولانا فضل الرحمان کی رائے میں بہت وزن ہے، الیکشن کمیشن نے فیصلہ کرنا ہے کہ انتخابات کرائے جائیں یا نہیں
یہ بھی پڑھیں: رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کل نئے ڈرامے شروع کئے۔ کل رات تک ڈرامے چلتے رہے۔
وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کوعدالت میں آکر تمام باتوں کا جواب دینا ہوگا، ہمیں گرفتار کرنا پسند نہیں لیکن انہیں عدالت میں پیش ہونا پڑے گا۔ اسے چند روز میں عدالت میں پیش ہونا ہوگا ورنہ اسے پیش کیا جائے گا، ۔