273
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بلوچستان کے علاقے کوہلو میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے پاک فوج کے 2 اہلکار شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کوہلو میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیا جا رہا تھا۔
آپریشن کے دوران دیسی ساختہ بم پھٹنے سے پاک فوج کے 2 اہلکار شہید ہوگئے۔ شہید اہلکاروں میں میجر جواد اور کیپٹن صغیر شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق دشمن عناصر کی ایسی بزدلانہ کارروائیاں بلوچستان کے امن اور خوشحالی کو سبوتاژ نہیں کر سکتیں۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
ا