60 سیکنڈ میں خون روکنے والی اور زخم بھرنے والی پٹی تیار

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چین کے سائنسدانوں نے ایک حیرت انگیز انکشاف کیا ہے جو شدید جلے ہوئے زخموں کے علاج میں انقلاب برپا کر سکتا ہے۔

شینزین انسٹیٹیوٹ آف ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی اور روجِن ہاسپٹل کے محققین نے ایسی بائیو اکٹیو پٹی تیار کی ہے جو نہ صرف خون کے رسنے کو صرف 60 سیکنڈ میں روک دیتی ہے بلکہ جلد کو خود کو ٹھیک کرنے کی صلاحیت بھی فراہم کرتی ہے۔روایتی پٹیوں کے مقابلے میں یہ پٹی خاص بیکٹیریل سیلولوز سے بنی ہے، جو انسانی جسم کے لیے محفوظ اور سانس لینے کے قابل ہے۔ اس پٹی میں سائنسدانوں نے خون کے جمنے والے قدرتی خامرے تھرومبِن کو شامل کیا ہے، جو خون بہاؤ کو تیزی سے بند کرنے میں مدد دیتا ہے۔ لیکن چونکہ تھرومبِن خود پٹی پر زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ پاتا، اس لیے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک خاص ’بائیولوجیکل گلو ٹیگ‘ استعمال کیا گیا ہے جو تھرومبِن کو مضبوطی سے پٹی میں لاک کر دیتا ہے۔
تحقیق کے مطابق، یہ پٹی نہ صرف فوری خون روکنے میں مددگار ہے بلکہ جسم کے قدرتی شفائی عمل کو بھی متحرک کرتی ہے، جس سے زخم جلدی اور بہتر طریقے سے بھر جاتے ہیں۔ یہ جدید پٹی خاص طور پر شدید جلے ہوئے زخموں اور سرجری کے دوران خون روکنے کے لیے انتہائی مؤثر ثابت ہو رہی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ایجاد سے نہ صرف علاج کے دوران پیچیدگیاں کم ہوں گی بلکہ مریضوں کی صحت یابی کے عمل میں بھی نمایاں تیزی آئے گی، جو طبی میدان میں ایک بڑی پیش رفت تصور کی جا رہی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔