اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان کا ایک اور دشمن کالعدم دہشت گرد تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کا کمانڈر نواز علی رند اندرونی لڑائی میں مارا گیا۔
عسکریت پسند نواز علی رند کا تعلق آواران سے تھا، 2014 سے بی ایل ایف کا اہم رکن تھا، نواز رند سیکیورٹی فورسز پر متعدد حملوں میں ملوث تھا۔
کالعدم بی این اے کے سابق سربراہ گلزار امام شمبے کی گرفتاری کے بعد عسکریت پسند گروپوں میں پھوٹ پڑ گئی ہے، بلوچ علیحدگی پسند تنظیموں براس کے اتحاد کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
انٹیلی جنس اداروں کی کامیابیوں سے دہشت گرد تنظیمیں دباؤ کا شکار ہیں، گھیرا تنگ ہونے کی وجہ سے دہشت گرد تنظیموں نے اپنے ہی کمانڈروں کو قتل کرنا شروع کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل جماعت الاحرار کا کمانڈر بھی ایسے ہی حالات کا شکار ہوا تھا، ملک دشمنوں کو اب سر چھپانے کی جگہ نہیں مل رہی، امید ہے کہ اس طرح کے واقعات سے ایک بلوچستان میں دہشت گردی میں واضح کمی۔