239
لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک )برطانیہ میں برفانی طوفان سے نظام زندگی درہم برہم ہونے کے بعد مزید برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
برطانیہ کے مختلف علاقوں ،اسکاٹ لینڈ، انگلینڈ اور ویلز کے کچھ دیہی علاقوں میں رات بھر کا درجہ حرارت منفی 13 ڈگری تک گرنے کے ساتھ، جنوبی انگلینڈ کے علاوہ سبھی کے لیے پیلے رنگ کی وارننگ برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں
لندن میں برفانی طوفان کا الرٹ ، 100 سے زائد اسکول بند
برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق برف باری کی صورتحال مزید شدت اختیار کرے گی۔ دریں اثناء ویلز اور شمال مغربی انگلینڈ میں شدید برف باری کے باعث کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام ہو گیا، ویلز میں 200 سے زائد اور شمالی آئرلینڈ میں 100 سے زائد سکول بند رہے۔ ۔