اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسی نے احتجاج کے دوران سڑکوں کی بندش کے حوالے سے اہم ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کے رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے سڑکوں کی بندش کو شیطانی فعل قرار دیا ہے
سپریم کورٹ نے سڑکوں کی بندش سے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پر فیصلہ سنایا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ بغیر اجازت سڑکوں پر اجتماعات نہیں ہو سکتے۔
فاضل جج نے کہا کہ دوسروں کے بنیادی حقوق کو متاثر کر کے اظہار رائے کی آزادی کا حق استعمال نہیں کیا جا سکتا، سڑک کو غیر معینہ مدت کے لیے اجتماع کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا، اس لیے لوگوں کے سڑکوں کے استعمال کے حق میں رکاوٹ ڈالنے والے مظاہرین کو قانون کے تحت جوابدہ ہونا چاہیے۔
جسٹس عیسی کا مزید کہنا تھا کہ ، ریاست کی پہلی اور بنیادی ذمہ داری ہر شہری کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہے۔