بلوم برگ نے نواز شریف کی معاشی کارکردگی کو سیاسی مخالفین سے بہتر قرار دیدیا

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف نے معاشی مسائل میں پی ٹی آئی اور پی پی پی سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے
بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 1990 سے سیاسی حکومتوں کی معاشی کارکردگی کا جائزہ لیا جا رہا ہے، پی ٹی آئی کے بانی اب بھی ایک مقبول سیاست دان ہیں لیکن وہ جیل میں ہیں، نواز شریف. 8 فروری کو اقتدار کے لیے تیار نظر آتے ہیں، حالیہ سروے میں بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت 57 فیصد ہے جبکہ نواز شریف کی مقبولیت 52 فیصد ہے. گزشتہ چھ ماہ میں نواز شریف کی مقبولیت میں 36 فیصد اضافہ ہوا ہے.
بلومبرگ نے رپورٹ میں کہا کہ پاکستان میں مہنگائی 30 فیصد کے قریب ہے، گزشتہ سال زرمبادلہ کے ذخائر بہت خراب حالت میں تھے، پاکستان اس وقت آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پیکج پر منحصر ہے آنے والی حکومت عوام میں غیر مقبول ہے. پالیسیوں کو ایڈجسٹ کرنا پڑ سکتا ہے، سبسڈی میں کٹوتی کرنی پڑ سکتی ہے اور ٹیکسوں میں اضافہ کرنا پڑ سکتا ہے، آئی ایم ایف کو توقع ہے کہ اس مالی سال میں پاکستان کی اقتصادی ترقی 2 فیصد ہوگی
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ عوام نواز شریف کو شک کا فائدہ دے رہے ہیں، الیکشن جیتنے والی کسی بھی پارٹی کے لیے آگے کا سفر آسان نہیں ہوگا مہنگائی ریکارڈ بلندی پر ہے اور بے روزگاری بڑھ رہی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔