آصف علی زرداری سے ملاقات کرنے والوں میں انجینئر حاجی لال محمد جتک اور انجینئر میر اکرم راسکوہی شامل تھے۔ اس موقع پر پی پی پی بلوچستان کے صدر چنگیز جمالی، حاجی علی مدد جتک اور دیگر بھی موجود تھے۔
کراچی: صدر پی پی پی پی آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد بلوچستان نیشنل پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین انجینئر حاجی لال محمد جتک اور انجینئر میر اکرم راسکوہی پی پی پی میں شامل
کراچی: سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے انجینئر حاجی لال محمد جتک اور انجینئر میر اکرم راسکوہی کو… pic.twitter.com/MRj0Rs7orS
— PPP (@MediaCellPPP) November 15, 2023
ملاقات کے موقع پر حاجی ملک شاہ گرگیج، عبید شاہ گرگیج، خالد جمالی، فیصل جمالی، سردار نور احمد بنگلزئی اور دیگر بھی موجود تھے۔
سابق صدر نے انجینئر حاجی لال محمد جتک اور انجینئر میر اکرم راسکوہی کو شمولیت پر خوش آمدید کہا۔ انہوں نے پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنماؤں سے صوبے کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔