338
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے کوہاٹ میں ٹانڈہ ڈیم میں سیر کے لیے آنے والے مدرسے کے طلبا کی کشتی الٹنے سے 10 بچے جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کے مطابق کشتی میں مدرسے کے 30 طلبا سوار تھے جن میں بچوں کی بڑی تعداد سوار تھی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق ٹانڈہ ڈیم سے اب تک 15 بچوں کو نکالا جا چکا ہے، حادثے میں 10 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ ہسپتال میں زیر علاج 8 بچوں میں سے تین دم توڑ چکے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ٹانڈہ ڈیم میں ڈوبنے والی کشتی میں سوار 17 بچوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کا کہنا ہے کہ غوطہ خور ٹیم کو پشاور سے طلب کر لیا گیا ہے۔
پاک فوج کی امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔