اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز)اونٹاریو کے کچنر کی 22 سالہ جیکولین میک ڈرموٹ کی لاش بالآخر مل گئی ہے۔
آر سی ایم پی نے تصدیق کی کہ تلاش اور بچاؤ ٹیموں کو ہفتے کے روز جیکولین کی لاش ملی۔
آر سی ایم پی کے مطابق، جیکولین یکم اکتوبر سے لاپتہ تھیں اور انہیں آخری بار اپنی گاڑی کے قریب دیکھا گیا تھا۔ آر سی ایم پی نے بتایا کہ میرٹ اور لوگن جھیل کے درمیان ہائی وے 97C پر ان کی گاڑی تباہ شدہ پائی گئی
۔ لیکن جیکولین نہ اس کے اندر تھی اور نہ اس کے آس پاس تھیں
اس سے کچھ دن پہلے اس کے والدین اس کی تلاش میں مدد کے لیے BC چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ ایک خاندانی دوست نے بتایا کہ جیکولین کی لاش بی سی کی تلاش اور بچاؤ ٹیموں کی سخت محنت کے بعد ملی۔
71