غزہ پرحملے،بولیویانے اسرائیل سے تعلقات توڑ دئیے 

بولیویا غزہ کی پٹی میں فوجی آپریشن پر اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے والا پہلا لاطینی امریکی ملک بن گیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق بولیویا کے ایوان صدر کی وزیر ماریا نیلا پراڈا نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ وہ بولیویا کی ریاست کے طور پر اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کے اپنے فیصلے سے آگاہ کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملوں کی وجہ سے ہزاروں انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں اور لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔

ایوان صدر کے وزیر نے کہا کہ اسرائیل انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہے، ہم اسرائیل سے غزہ پر حملے بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

دوسری جانب بولیویا کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ اسرائیل کے جارحانہ حملوں کی مذمت میں کیا گیا ہے

واضح رہے کہ 2009 میں بھی فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بولیویا نے اسرائیل سے اپنے سفارتی تعلقات منقطع کر لیے تھے۔

واضح رہے کہ حالیہ حملوں میں اسرائیلی فورسز نے غزہ کے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملے میں 100 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com