بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکار ابھیشیک بچن جب ایک تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے تو شادی کی جو انگوٹھی وہ ہمیشہ پہنتے ہیں وہ ان کی انگلی سے غائب تھی۔ ابھیشیک کے انگوٹھی نہ پہننے کے بعد اداکارہ ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان علیحدگی کی افواہیں سوشل میڈیا پر گرم ہوگئیں۔
گزشتہ کچھ عرصے سے بالی ووڈ کی اسٹار جوڑی ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن کو کسی بھی عوامی تقریب میں ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا۔ گزشتہ ماہ ایشوریا رائے نے اپنی بیٹی کے ساتھ اپنی سالگرہ کی پارٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں تاہم ان تصاویر میں بھی بچن خاندان کا کوئی فرد موجود نہیں تھا۔
ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی 2007 میں ہوئی تھی اور ان کی بیٹی آرادھیا کی پیدائش 2011 میں ہوئی۔ ابھیشیک بچن لیجنڈ بھارتی اداکار امیتابھ بچن اور تجربہ کار اداکارہ جیا بچن کے بیٹے ہیں۔