اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)بالی ووڈ اسٹار اداکارہ جھانوی کپور فوڈ پوائزننگ کا شکار ہوگئیں جس کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق اداکارہ کے والد بونی کپور نے جھانوی کے ہسپتال میں داخل ہونے کی تصدیق کی ہے۔
ذرائع کے مطابق چنئی سے ممبئی واپسی کے بعد اداکارہ کو پیٹ میں انفیکشن ہوگیا، طبیعت ناساز ہونے کے باعث انہوں نے اپنا شیڈول ملتوی کرنے اور گھر پر آرام کرنے کا فیصلہ کیا۔
جھانوی کپور کی حالت جمعرات کو بگڑ گئی تھی اور انہیں علاج کے لیے ممبئی کے ایچ این ریلائنس ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
اداکارہ کے والد کے مطابق جھانوی کی حالت اب بہتر ہو رہی ہے اور انہیں مکمل صحت یاب ہونے میں دو دن لگ سکتے ہیں۔
72