بالی ووڈ اسٹار عالیہ بھٹ نےمکیش امبانی کے بیٹے کی شادی میں کتنے سال پرانی ساڑھی پہنی؟

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)بالی ووڈ اسٹار عالیہ بھٹ نے ایشیا کے امیر ترین بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی تقریب میں 160 سال پرانی ساڑھی پہنی۔
گزشتہ 7 ماہ کی تقریبات کے بعد بالآخر اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں اور اس طویل شادی کو ‘سال کی بہترین شادی کا خطاب دیا جا رہا ہے۔
شادی میں بالی ووڈ سمیت دنیا بھر کے شوبز ستاروں اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے شرکت کی، شادی کی تقریب کے بعد تمام ستارے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی تصاویر پوسٹ کر رہے ہیں۔
ایسے میں عالیہ بھٹ نے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریب کی اپنی تصاویر بھی انسٹاگرام پر جاری کی ہیں۔
عالیہ بھٹ نے ایک خوبصورت گلابی اور سنہری ساڑھی پہنی، جس کے بارے میں بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ یہ 160 سال پرانی ہے، جو خالص ریشم اور اصلی زری بارڈر کے ساتھ گجرات میں بنی تھی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ عالیہ بھٹ کی چھ گز کی قدیم ساڑھی کی تیاری میں 99 فیصد خالص چاندی اور تقریباً 6 گرام اصلی سونا استعمال کیا گیا ہے۔
رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ قدیم ساڑھی معروف ہندوستانی ڈیزائنر منیش ملہوترا کے خصوصی آرکائیو ویو کلیکشن کا حصہ ہے جو ہندوستان کے ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھتی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca