اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)بالی ووڈ کی سپر اسٹار اداکارہ کاجول نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے نام کے ساتھ اپنا خاندانی نام کیوں شامل کرنا پسند نہیں کرتی ہیں۔
.ایک حالیہ انٹرویو میں کاجول نے کہا کہ ان کا تعلق ایک ایسے خاندان سے ہے جو کئی سالوں سے بالی ووڈ سے وابستہ ہے، اس لیے انھوں نے اپنے خاندان کی میراث کے دباؤ سے بچنے کے لیے ایسا کیا۔
اداکارہ نے کہا کہ جب وہ انڈسٹری میں داخل ہو رہی تھیں تو ان کی والدہ اور لیجنڈری اداکارہ تنوجا نے بھی نشاندہی کی کہ بالی ووڈ میں ان کی والدہ کے ساتھ ساتھ ان کی دادی اور دادا کی میراث ہے جس سے کاجول پر دباؤ پڑ سکتا ہے۔.
کاجول نے کہا، "لیکن تب بھی، اور اب بھی، میں نے محسوس کیا ہے کہ میں کسی سے وابستہ نہیں ہونا چاہتی اور میں اپنا خاندانی نام استعمال نہیں کرنا چا ہتی ، اس لیے میں نے سوچا کہ اگر میں صرف کاجول کے نام سے جانا جاتا، تو شاید مجھ پر اتنا دباؤ نہ پڑے اور میری اپنی شناخت ہو گی۔
یاد رہے کہ کاجول بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ تنوجا اور فلم ڈائریکٹر شومو مکھرجی کی بیٹی ہیں۔.
کاجول جلد ہی وشال فوریا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ‘ما ںمیں نظر آئیں گی۔. یہ فلم 27 جون 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔