بالی ووڈ کی مقبول ترین اسٹار جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں بیٹے کی پیدائش کی پیشگوئی

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)2018 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اس سال فروری میں اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہے ہیں۔
دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ اس سال ستمبر میں دنیا میں اپنے پہلے بچے کا استقبال کرنے والے ہیں، جوڑے کے مداح بچے کی جنس پر تبصرے اور قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔
ایسے میں بھارت کے مشہور ماہر نجومی پنڈت جگن ناتھ کا پرانا انٹرویو بھارتی میڈیا کی مختلف ویب سائٹس اور پیجز پر وائرل ہو رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جگن ناتھ نے سال 2022 میں اپنے انٹرویو میں پیش گوئی کی تھی کہ بالی ووڈ کا یہ اسٹار جوڑا سال 2024 میں اپنے پہلے بچے کی پیدائش کی خوشخبری سنائے گا۔
جگن ناتھ نے اپنی پیشین گوئی میں کہا تھا کہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں ایک بیٹا ہوگا جو اپنے والدین کے لیے خوش قسمتی اور بڑی کامیابی لائے گا۔
واضح رہے کہ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی شادی سال 2018 میں ہوئی تھی، اس جوڑے کی شادی کی ایک تقریب اٹلی میں جبکہ دوسری تقریب ممبئی میں منعقد ہوئی۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    Jobs Hiring

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca