بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم ‘ویر زارا20 سال بعد دوبارہ سینما گھروںمیں دکھائی جائیگی

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پٹھان، جوان اور ڈنکی جیسی سپر ہٹ فلمیں دینے کے بعد حال ہی میں کنگ خان کے مداحوں کے لیے ایک اور خوشخبری آ گئی ہے۔
شاہ رخ خان کی کوئی نئی فلم نہیں بلکہ 20 سال قبل ریلیز ہونے والی سپر ہٹ فلم ویر زارا کو دوبارہ سینما گھروں میں ریلیز کیا جا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ویر زارا 13 ستمبر کو بھارت کے مختلف سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
واضح رہے کہ 2004 میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ پریتی زنٹا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا اور اس جوڑی کو خوب پسند کیا گیا تھا۔ اس فلم میں امیتابھ، ہیما مالنی اور رانی مکھرجی نے بھی اہم کردار ادا کیے تھے۔
یش چوپڑا کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 23 کروڑ روپے کے بجٹ میں بنائی گئی تھی جس نے دنیا بھر میں 97 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com