اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ایس ایس پی خضدار کے اسکواڈ پر بم حملہ، ایس ایس پی محمد دین ڈرائیور موقع پر ہی شہید ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔ ڈپٹی کمشنر خضدار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو نکال رہے ہیں، اب تک 2 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کے مطابق مقناطیسی بم سے پولیس موبائل گاڑی پر حملہ ہوا، پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں ڈرائیور شہید اور 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق زخمی اہلکار کی حالت تشویشناک ہے، واقعہ جھالاوان کمپلیکس میں پیش آیا۔
پچھلے کچھ عرصے سے پاکستان میں سکیورٹی اہلکاروں پر حملے معمول بن گئے ہیں جبکہ دہشتگردی کے واقعات بھی رونما ہونا شروع ہوگئے ہیں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کے باعث عوام میں بھی تشویش پائی جاتی ہے
پشاور میں بم دھماکے میں متعدد ہلاکتیں ہوئی تھیں جبکہ پاک فوج اور سکیورٹی اہلکار اپنی جانوں پرکھیل کر دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنارہے ہیں