کینیڈا میں یہودی کمیونٹی سینٹر پربم حملہ

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مونٹریال پولیس نے یہودی کمیونٹی سینٹر پر بوتل بم سے حملے کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کو طلب کرلیا۔ عمارت سے 50 سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
حملے کے وقت عمارت میں 60 افراد موجود تھے اور کمیونٹی سینٹر کی سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس جاری تھا۔ حملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا تاہم عمارت کو نقصان پہنچا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جس کمرے میں بوتل بم گرا وہاں کے قالین، پردے اور دروازے میں آگ لگ گئی اور فرنیچر مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگیا۔ مرکز میں آگ بجھانے والے آلات نے آگ کو دوسرے کمروں تک پھیلنے سے روک دیا۔
کینیڈا کے وزیراعظم نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے جب کہ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کینیڈا میں یہودیوں پر یہ تیسرا حملہ ہے اس سے قبل یہودیوں کے دو اسکولوں پر فائرنگ کی گئی اور ایک عبادت گاہ پر دستی بم سے حملہ کیا گیا اور یہ سب اسرائیل کی حماس پر وحشیانہ بمباری کے بعد ہوا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca