اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) جارج فورمین جو 1974 میں تاریخی رمبل ہار گئے لیکن دو دہائیوں بعد دوبارہ عالمی چیمپئن بنے، گزشتہ روز اپنے ہزاروں مداحوں کو سوگوار چھوڑ گئے۔
جارج فورمین کے اہل خانہ نے بھی ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی افسوس کے ساتھ یہ اعلان کرنا پڑ رہا ہے کہ جارج ایڈورڈ فورمین کا انتقال 21 مارچ 2025 کو ہوا۔جارج فورمین نے 1985 میں میری جان مارٹیلی سے پانچویں شادی کی جو 40 سال تک جاری رہی۔ اس کے مختلف بیویوں سے 12 بچے تھے اور انہوں نے اپنے 5 بیٹوں کا نام جارج ایڈورڈ فورمین رکھا، جنہیں اس نے جارج جونیئر، مونک، بکوہیٹ، ریڈ اور جیو کہا۔جارج فورمین کی موت کی باضابطہ وجہ تاحال سامنے نہیں آئی تاہم ان کے مداح اس حوالے سے طرح طرح کی قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ جارج فورمین 2019 کی کوویڈ ویکسین کے بڑے حامی تھے، یہاں تک کہ اس کے بارے میں معاوضہ کمرشلز بھی کرتے تھے۔ خدا اس کی روح کو سکون دے۔یاد رہے کہ جارج فورمین نے اپنے طویل باکسنگ کیرئیر میں 81 فائٹس لڑیں جن میں سے وہ 76 میں کامیاب رہے اور صرف 5 ہارے ان کی جیت میں 68 ناک آؤٹ شامل تھے۔ جارج فورمین کو ورلڈ باکسنگ ہال آف فیم اور انٹرنیشنل باکسنگ ہال آف فیم میں بھی شامل کیا گیا تھا۔