امریکی میڈیا کے مطابق فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ کئی آئی ڈراپس برانڈز کی فیکٹریوں میں غیر صحت بخش مواد کا پتہ چلا ہے جس کے بعد کئی بڑے برانڈز کے آئی ڈراپس کا استعمال فوری طور پر روک دیا جائے ۔
آنکھوں کی دیکھ بھال کی 26 مصنوعات ہیں جنہیں FDA نے الرٹ کیا ہے۔
آلودہ مصنوعات آنکھوں میں انفیکشن اور اندھے پن کا سبب بن سکتی ہیں کیونکہ آنکھوں کے قطرے یا ادویات جسم کے کچھ دفاعی نظام کو بے اثر کر کے صارفین کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ایف ڈی اے کی فہرست میں سی وی ایس ہیلتھ، لیڈر (کارڈینل ہیلتھ)، رگبی (کارڈینل ہیلتھ)، رائٹ ایڈ، ٹارگٹ اپ اینڈ اپ اور ویلوسیٹی فارما شامل ہیں۔
ایف ڈی اے نے ان تمام برانڈز پر زور دیا کہ وہ ان تمام مصنوعات کو مارکیٹ سے واپس منگوا لیں، جبکہ سی وی ایس، رائٹ ایڈ اور ٹارگٹ نے مارکیٹ اور ویب سائٹس سے اپنی مصنوعات واپس منگوانا شروع کر دی ہیں۔