301
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برازیل میں پرائمری اسکول پر ایک نوجوان کے کلہاڑی سے حملہ کے نتیجے میں 4 بچے ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔
برازیل کی پولیس کے مطابق واقعہ بدھ کو ریاست سانتا کیٹرینا کے ایک پرائمری اسکول میں پیش آیا، 25 سالہ حملہ آور نے اسکول میں گھس کر بچوں پر کلہاڑی سے حملہ کردیا۔
حملے میں 3 لڑکے اور ایک لڑکی سمیت 4 بچے جاں بحق ہوئے، جاں بحق بچوں کی عمریں 5 سے 7 سال کے درمیان ہیں۔اطلاعات کے مطابق حملے کے بعد حملہ آور پولیس اسٹیشن گیا اور خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی، واقعے کی تفتیش جاری ہے۔