اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سوئٹزرلینڈ کے خلاف فتح کے ساتھ ہی برازیل نے فیفا ورلڈ کپ میں نئی تاریخ رقم کردی۔
فیفا ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں برازیل نے بھی سوئٹزرلینڈ کو 0-1 سے شکست دے کر رانڈ آف 16 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ میں برازیل واحد ٹیم ہے جو لگاتار 17 گروپ میچوں میں ناقابل شکست رہی ہے۔
سال 2002 اور 2006 میں برازیل کی ٹیم نے تینوں گروپ میچ جیتے جبکہ 2010، 2014 اور 2018 میں اس نے دو دو میچ جیتے جبکہ ایک ایک ڈرا ہوا۔
اس سال 2022 میں بھی برازیل کی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں سربیا کو 0-2 سے اور دوسرے میچ میں سوئٹزرلینڈ کو 0-1 سے شکست دے کر یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔
ورلڈ کپ کا میلہ قطر میں جاری ہے اور 32ٹیمیں ٹرافی کے حصول کے لئے جدوجہد کر رہی ہیں۔