برکس کا سعودی عرب اور ایران سمیت 6 ممالک کو رکنیت دینے کا فیصلہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ابھرتی ہوئی معیشتوں کی تنظیم برکس نے سعودی عرب اور ایران سمیت 6 ممالک کو رکنیت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

برکس کا 15 واں سربراہی اجلاس جنوبی افریقہ میں تیسرے اور آخری روز منعقد ہوا جس میں تنظیم کی توسیع کا اعلان کیا گیا۔

جنوبی افریقہ کے صدر نے کہا کہ برکس نے سعودی عرب اور ایران سمیت 6 ممالک کو نئے رکن بننے کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے اور نئے ممالک کی برکس رکنیت یکم جنوری 2024 سے نافذ العمل ہو گی۔جنوبی افریقہ کے صدر کے مطابق جن 6 ممالک کو برکس میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں ارجنٹائن، مصر، ایران، ایتھوپیا، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔روسی صدر پیوٹن نے برکس کی توسیع کے اعلان کا خیرمقدم کیا جبکہ چینی صدر نے کہا کہ برکس کی توسیع سے برکس کوپ میکنزم کو نئی تحریک ملے گی۔اس کے علاوہ ادائیگیوں کے لیے نئی کرنسی کے قیام پر غور کرنے کی قرارداد کی بھی منظوری دی گئی۔واضح رہے کہ برکس کے رکن ممالک میں برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں جب کہ 2010 کے بعد یہ برکس کی پہلی توسیع ہوگی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca