108
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جمعہ کو اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وفاقی وزیر خزانہ نے صدر مملکت کو ملک کی مجموعی اقتصادی اور مالیاتی صورتحال پر بریفنگ دی۔
انہوں نے صدر مملکت کو پاکستان کے عوام بالخصوص ملک کے محروم علاقوں کی غیر مراعات یافتہ آبادی اور سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے کیے گئے مختلف اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں ۔۔۔۔۔روس سے تیل خریدیں گے اسحاق ڈار
ملاقات کے دوران خزانہ اور معیشت سے متعلق مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔