اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے جہانگیر ترین کی جانب سے پارٹی بنانے پر اپنا ردعمل جاری کر دیا ہے۔پی ٹی آئی کے ترجمان نے اپنے ردعمل میں لکھا کہ ‘جبری طلاق کے بعد لوگوں کو اکٹھا کرنا اور نئی پارٹی بنانا پاکستان کو درپیش مسائل کا حل نہیں
جہانگیر ترین کا ’ نئی پارٹی کا اعلان ,100 سے زائد سابق اراکین اسمبلی شامل
ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ‘آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد ہی مسائل کا واحد حل ہے، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا حق دیا جائے
Launching new parties full of people that are coming after forced divorces is not the solution to problems Pakistan faces.
Call fresh, free and fair elections. Let the people of Pakistan choose their representatives. pic.twitter.com/fDRlb6tW0y— PTI (@PTIofficial) June 8, 2023
واضح رہے کہ جہانگیر ترین نے علیم خان اور پی ٹی آئی کے 100 سے زائد سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ‘استقام پاکستان پارٹی کے نام سے نئی جماعت بنانے کا اعلان کیا تھا۔
استحکام پاکستان پارٹی کےقیام کا باقاعد ہ اعلان،ملک کی خوشحالی کیلئے کام کرینگے،علیم،ترین
انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کے قیام کا مقصد پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہے، ہم ایسے اقدامات کرنا چاہتے ہیں جس سے ملک کی دیرپا ترقی اور نوجوانوں کا مستقبل یقینی ہو۔ جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ میں روایتی سیاستدان نہیں تھا بلکہ ملک کی خدمت کے لیے سیاست میں آیا اور پی ٹی آئی میں شامل ہوا لیکن تحریک انصاف نے ملکی معیشت کی بہتری کے لیے کچھ نہیں کیا۔