افغانستان کے لوگوں کو پاکستان میں لاکر بسانا سنگین غلطی تھی،شہباز شریف

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغانستان سے لوگوں کو پاکستان میں آباد کرنا ایک سنگین غلطی تھی، اور سوات سے سینکڑوں دہشت گردوں کی رہائی بھی ایک بڑی کوتاہی ثابت ہوئی۔

قومی ورکشاپ میں خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ خطے میں پرامن طور پر رہنا چاہتا ہے یا نہیں، کیونکہ دشمنوں کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف کوئی کارروائی برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیراعظم نے زور دیا کہ ملکی سلامتی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور دشمن عناصر کے مکمل خاتمے تک قوم چین سے نہیں بیٹھے گی،انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں وہ ترقی نہیں دیکھی جا رہی جو ضروری تھی، اور اگر صرف پنجاب ترقی کرے جبکہ دیگر صوبے پیچھے رہ جائیں تو اسے پاکستان کی مجموعی ترقی نہیں کہا جا سکتا۔

بھارت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مئی میں پاکستان نے بھارت کو ایک سبق سکھایا۔ انہوں نے بتایا کہ افواجِ پاکستان کی قیادت میں دشمن کو ایسا جواب دیا گیا جو وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے اپنے دفاع کے حق کو استعمال کرتے ہوئے دشمن کے سات طیارے مار گرائے۔وزیراعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کو ترجیح دی ہے، مگر ملکی خودمختاری اور سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں