امریکی حکام نے کہا ہے کہ ان کے جنگی طیاروں نے حوثیوں کے میزائلوں، گاڑیوں اور دیگر ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے واضح کیا کہ ان حملوں کا مقصد یہ پیغام دینا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حملے برداشت نہیں کیے جائیں گے۔اطلاعات کے مطابق یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر امریکہ اور برطانیہ کا یہ تیسرا حملہ ہے۔یاد رہے کہ یکم جنوری کو بحیرہ احمر میں امریکی ہیلی کاپٹر پر حملہ کیا گیا تھا، جوابی کارروائی میں 10 حوثی مارے گئے تھے۔12 جنوری کو امریکہ اور برطانیہ نے یمن کے دارالحکومت صنعا، بندرگاہی شہر حدیدہ اور شمالی شہر صعدہ سمیت مختلف شہروں میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے اور ان حملوں کو اپنے دفاع کا حق قرار دیا۔ 4 فروری کو، امریکہ اور برطانیہ نے بحیرہ احمر میں کارروائیوں کو جواز بناتے ہوئے، یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔ امریکہ اور برطانیہ نے مشترکہ طور پر 36 مقامات کو کامیابی سے نشانہ بنانے اور 6 میزائلوں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
82