ان میں سے زیادہ تر نوادرات 150 سال پہلے گھانا سے برطانیہ پہنچائے گئے تھے۔وکٹوریہ اور البرٹ میوزیم سے 17 نوادرات اور برٹش میوزیم سے 15 نوادرات کو 3 سالہ قرض پروگرام کے تحت گھانا منتقل کیا جائے گا۔تاہم، معاہدے میں نوادرات کے قرض کے پروگرام کی مدت بڑھانے کا آپشن بھی شامل ہے۔یہ نمونے 19ویں صدی میں برطانیہ اور گھانا کے درمیان جنگوں کے دوران لوٹے گئے تھے۔ان نمونوں میں سونے کے زیورات، تلواریں اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔برٹش میوزیم اور وکٹوریہ اینڈ البرٹ میوزیم کی طرف سے جاری کردہ مشترکہ بیان میں اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ گھانا کے لوگوں کے لیے ثقافتی، تاریخی اور روحانی اہمیت کے نوادرات کو قبضے میں لینا مغربی افریقہ میں برطانوی سامراج کی تاریخ کا ایک باب ہے۔ گھانا میں ان نمونوں کو مانہیا پیلس میوزیم میں رکھا جائے گا۔برطانیہ کے قومی عجائب گھروں کو ہمیشہ کے لیے دوسرے ممالک سے نوادرات واپس کرنے کی اجازت نہیں ہے۔برطانوی قانون کے تحت میوزیم لوٹی گئی نوادرات کو مستقل طور پر واپس نہیں کر سکتے۔اسی لیے یہ نوادرات قرض کے طور پر گھانا کو واپس کر دیے گئے ہیں، تاہم ان کی ملکیت برطانیہ کے نام پر ہی رہے گی۔کچھ حلقوں کا خیال ہے کہ اگر اس قانون کو منسوخ کر دیا گیا تو یہ برطانوی عجائب گھروں کے لیے براہ راست خطرہ ہو گا کیونکہ انہیں اپنے چند قیمتی نوادرات سے محروم ہونا پڑے گا۔
86