اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )برطانیہ کے ہوم آفس کی ایک خفیہ رپورٹ جس کا عنوان "ریپڈ اینالیٹیکل سپرنٹ” ہے، لیک ہو گئی ۔
اس نے ہندوستان سے درآمد کیے گئے انتہا پسند نظریہ "ہندوتوا” کو برطانوی شہریوں کی جان و مال کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔یہ رپورٹ وزارت داخلہ کے اعلیٰ ماہرین نے برطانیہ میں مسلمانوں پر ہندو انتہا پسندوں کے بڑھتے ہوئے حملوں کے بعد ہوم سیکرٹری ایوٹ کوپر کی ہدایات پر تیار کی ہے کینیڈا میں حکومت کی جانب سے بنائے گئے غیر ملکی مداخلت کمیشن کے سربراہ جسٹس ہوگے نے اپنی رپورٹ میں یہ انکشاف کیا ہے بھارتی حکومت اپنے من پسند امیدواروں کو رشوت اور بڑے عطیات کے ذریعے اگلے کینیڈا کے انتخابات جیتنے کی کوشش کر رہی ہے، جب کہ مخالفین کو دھمکیاں دی گئی ہیں، سائبر حملے کیے گئے ہیں اور آن لائن سمیر مہم چلائی گئی ہے۔کینیڈا کے ایک جج نے بھارتی حکومت کی مداخلت کو "ناقابل برداشت” اور "شرمناک” قرار دیا ہے۔۔
فلوریڈا میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے امریکی اشیا پر زیادہ محصولات عائد کیے ہیں۔اب یہ (فراڈ) نہیں چلے گا، یعنی بھارت ٹیرف کم کرے، ورنہ بھارتی اشیا پر امریکی ٹیرف بڑھ جائیں گے، اور ٹرمپ نے بھارت سے مزید امریکی ہتھیار خریدنے کا مطالبہ بھی کیا۔ اگر ایسا ہوا تو بھارت روس تعلقات متاثر ہوں گے۔ ظاہر ہے کہ مودی سرکار عالمی سپر پاور بننے کے جنون میں دنیا میں خود کو رسوا کر چکی ہے۔