برطانوی حکومت نے خاندان کے افراد کو برطانیہ لانے کے لیے آمدنی کی حد کو 38،700 پاؤنڈ سے کم کر کے 29،000 پاؤنڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے. نئے قوانین یکم اپریل 2024 سے نافذ کیے جائیں گے.
یاد رہے کہ اس ماہ برطانیہ نے غیر ملکیوں کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے شرائط سخت کر دی تھیں، جس سے کم از کم تنخواہ کی شرط 26،200 سے بڑھا کر 38،700 پاؤنڈ ہو گئی تھی,
ہوم سیکرٹری نے نئے قوانین کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امیگریشن ہیلتھ سرچارج کو £624 سے بڑھا کر £1،035 کر دیا گیا ہے. بیرون ملک سے آنے والے کارکنوں کو والدین اور بچوں کو لانے کی اجازت نہیں ہوگی.
حکمران جماعت نے انتخابات سے قبل تارکین وطن کی تعداد کم کرنے کا وعدہ کیا تھا کیونکہ غیر قانونی طور پر برطانیہ میں داخل ہونے والے افراد حکومت کے لیے درد سر بن چکے ہیں, اس سال جون تک 52،530 افراد غیر قانونی طور پر برطانیہ میں داخل ہوئے ہیں۔
90