برطانیہ کا پاکستان، افغانستان اور انڈونیشیا کے شدت پسندوں کو وارننگ لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ

برطانوی نیوز چینل اسکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت کی جانب سے پاکستان، افغانستان اور انڈونیشیا کے خطرناک شدت پسندوں کی نشاندہی کے بعد ان کے نام وارننگ لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق برطانوی کابینہ کے پاس اب بھی ایسے لوگوں کا داخلہ روکنے کا اختیار ہے جو عوامی فلاح کے خلاف ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزراء کی یہ طاقت ایسے لوگوں کو روکنے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے جنہیں برطانیہ کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ سمجھا جاتا ہے۔وزراء کا خیال ہے کہ وہ ان افراد کی فہرست میں نام بھی شامل کر سکتے ہیں جو نسل پرستی، اشتعال انگیزی اور جمہوری عمل کے خلاف تشدد اور دباؤ کا استعمال کرتے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔