برطانیہ کا ویگنر گروپ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا فیصلہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برطانیہ نے روسی نجی ملیشیا ویگنر گروپ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ویگنر گروپ پر پابندی کے لیے برطانیہ کی پارلیمنٹ میں مسودہ پیش کیا جائے گا، اس کی منظوری کے بعد روسی نجی ملیشیا کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر اس کے اثاثے منجمد کر دیے جائیں گے۔

برطانوی وزیر داخلہ نے کہا کہ ویگنر گروپ نہ صرف ایک انتہا پسند اور تباہ کن گروہ ہے بلکہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے لیے ایک فوجی ہتھیار بھی ہے جس کی یوکرین اور افریقہ میں کارروائیاں عالمی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔وزیر خارجہ سویلا برورمین نے کہا کہ ویگنر گروپ مسلسل عدم استحکام پھیلا رہا ہے اور یہ کام صرف روسی سیاسی مفادات کے حصول کے لیے کیا جا رہا ہے، وہ دہشت گرد ہیں اور اس معاملے میں برطانوی قانون بالکل واضح ہے۔واضح رہے کہ برطانیہ کے دہشت گردی ایکٹ 2000 کے تحت ہوم سیکریٹری کو کسی تنظیم یا گروپ کو دہشت گرد قرار دینے کا اختیار ہے اگر وہ یہ سمجھے کہ وہ دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔