222
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برطانوی بادشاہ چارلس کا شہزادہ اینڈریو کوبکنگھم پیلس
سے نکالنے کا فیصلہ، میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادہ اینڈریو بکنگھم پیلس میں رہائش
یا دفتر برقرار نہیں رکھ سکیں گے اور بکنگھم پیلس سے خط و کتابت میں اپنا پتہ نہیں دے
سکیں گے۔
واضح رہے کہ برطانیہ کے شہزادہ اینڈریو کو ایک لڑکی کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے کے سکینڈل کا سامنا ہے۔
گزشتہ سال امریکی خاتون ورجینیا رابرٹس نے الزام لگایا تھا کہ برطانوی شہزادہ اینڈریو نے ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔
ورجینیا نے نیویارک سٹی کی ایک عدالت میں مقدمہ دائر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ شہزادہ اینڈریو نے بدنام زمانہ
یہ بھی پڑھیں
بادشاہ چارلس پر انڈہ پھینکنے والا شخص گرفتار
جیفری ایپسٹین کے نیویارک کے گھر کی رازداری میں اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔
پرنس اینڈریو نے امریکہ میں کئی ملین پاؤنڈز میں کیس طے کیا۔