برطانیہ کا پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغانیوں کو پناہ دینے کا فیصلہ 

 

اس حوالے سے ایک اہم پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب برطانوی ہائی کمشنر نے سول ایوی ایشن کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی اور افغان شہریوں کو برطانیہ پہنچانے کے لیے خصوصی پروازوں کے آپریشن پر تبادلہ خیال کیا۔

سول ایوی ایشن کے وفد کی قیادت ڈائریکٹر سیکیورٹی ایئر کموڈور (ر) شاہد قادر نے کی جبکہ برطانوی ہائی کمشنر کے وفد کی قیادت پولیٹیکل قونصل نے کی۔

ملاقات میں افغان مہاجرین کی برطانیہ میں آبادکاری اور ان کی منتقلی کے لیے خصوصی پروازیں چلانے کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔  اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ افغان مہاجرین کی برطانیہ منتقلی کے لیے آئندہ ہفتے سے دسمبر کے آخر تک 12 پروازیں چلائی جائیں گی اور ان کے ذریعے مخصوص تعداد میں مہاجرین کو پاکستان سے لے جایا جائے گا۔

یہ خبری بھی پڑھیں 

پاکستان میں لاکھوں افغانی غیر قانونی قیام پذیر، 6 لاکھ نئے افغان مہاجرین ملک میں پہنچ چکے

ترجمان سول ایوی ایشن نے بھی تصدیق کی کہ برطانوی وفد اور سی اے اے کی اعلیٰ قیادت کے درمیان افغان مہاجرین کے انخلا کے لیے خصوصی پروازیں چلانے کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ پاکستانی وفد نے برطانوی ہائی کمیشن کو ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن خاقان مرتضیٰ کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔ اجلاس میں اے این ایف، پی آئی اے اور کسٹمز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

برطانوی وفد نے پاکستانی اداروں کے تعاون اور خصوصی پروازیں چلانے پر رضامندی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

سول ایوی ایشن کے موجودہ شیڈول کے مطابق برطانیہ میں آبادکاری کے لیے افغان مہاجرین کا انخلا 12 خصوصی چارٹر پروازوں کے ذریعے کیا جائے گا، جس کے ذریعے دو ہزار افغانیوں کو برطانیہ بھیجا جائے گا۔

چارٹرڈ پروازیں دسمبر تک چلتی رہیں گی اور ہر ہفتے ایک پرواز برطانیہ کے لیے روانہ ہوگی۔ جمعرات 26 اکتوبر کو پہلی پرواز 200 افغان مہاجرین کو لے کر اسلام آباد سے برطانیہ کے لیے روانہ ہوگی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com