امریکہ پر انحصار ختم،برطانیہ کا بڑے پیمانے پر جنگی تیاریوں کا آغاز

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برطانیہ کا ممکنہ بڑے پیمانے کی جنگ کے خدشے کے پیشِ نظر دفاعی اور عسکری تیاریوں میں نمایاں اضافہ کرنے کا اعلان

برطانوی وزیر برائے مسلح افواج کرنل ایسکاٹ کارنز (Colonel Escott Carnes) نے کہا ہے کہ جنگ کے سائے یورپ کے دروازے پر دستک دے رہے ہیں، اس لیے برطانیہ کو ہر سطح پر خود کو تیار کرنا ہوگا۔ایک انٹرویو میں برطانوی وزیر نے انکشاف کیا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران برطانیہ کے خلاف دشمن ریاستوں کی خفیہ سرگرمیوں میں 50 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کو نہ صرف اندرونی سلامتی کو مضبوط بنانا ہوگا بلکہ نیٹو کے دیگر رکن ممالک کو بھی دفاعی تیاریوں پر اخراجات میں اضافہ کرنا ہوگا۔کرنل ایسکاٹ کارنز نے اعتراف کیا کہ گزشتہ پچاس سے ساٹھ برسوں کے دوران برطانیہ نے اپنے دفاع کا بڑا انحصار امریکا پر رکھا، تاہم اب یہ رویہ ترک کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔ ان کے مطابق برطانیہ کو اپنی سلامتی کے لیے خود کھڑا ہونا ہوگا اور دفاع کے معاملے میں امریکا پر مکمل انحصار ختم کرنا ہوگا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں