212
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) 30 ممالک پر مشتمل سیاسی اور فوجی اتحاد نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کا کہنا ہے کہ برطانوی فوج روس کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کو رواں سال نیٹو ریپڈ ری ایکشن فورس کی کمان سنبھالنی ہے تاہم نیٹو چاہتا ہے کہ برطانیہ اس سال ریپڈ ری ایکشن فورس کی کمان نہ سنبھالے۔
نیٹو کے مطابق برطانیہ ریپڈ ری ایکشن فورس کے لیے اضافی 5 ہزار اہلکار فراہم کرنے کی پوزیشن میں نہیں، یوکرائنی فورس کی
یہ بھی پڑھیں
یوکرین کے اناج کے معاہدے کی فوری تجدید کی جائے،نیٹوکا روس سے مطالبہ
تربیت اور مسلح ہونے کی وجہ سے برطانیہ کے پاس وسائل کی کمی ہے اور برطانوی فوج روس کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔واضح رہے
کہ جرمنی اس وقت نیٹو کی ریپڈ ری ایکشن فورس کی کمان سنبھال رہا ہے، نیٹو چاہتا ہے کہ جرمنی اگلے سال بھی ریپڈ ری ایکشن
فورس کی کمانڈ جاری رکھے۔