اردو ورلڈ کینیڈ ا ( ویب نیوز ) چند ماہ قبل پی سی بی نے پلے آف میچز اور پی ایس ایل 10 کا فائنل کسی اور ملک میں کرانے کا فیصلہ کیا تھا، اس سلسلے میں انگلینڈ کو فیورٹ قرار دیا گیا تھا۔ انہیں بتایا گیا کہ ایک اہلکار وہاں جائے گا اور صورتحال کا جائزہ لے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں مالکان کو بتایا گیا کہ انگلینڈ نے میزبانی سے انکار کر دیا ہے، ای سی بی نے اس کی وجہ یہ بتائی کہ ان کے گرائونڈز خالی نہیں ہیں، پی سی بی کے کچھ آفیشلز اب یو اے ای میں میچز کروا نا چاہتے ہیں تاہم مئی میں ناقابل برداشت گرمی ہے، ایسے موسم میں کرکٹ کھیلنا مشکل ہوگا۔
پی ایس ایل 10 کی 10 اپریل سے 25 مئی تک کی مجوزہ تاریخیں سامنے آگئیں، انہی دنوں انڈین پریمیئر لیگ بھی شروع ہوگی، فرنچائز کو خدشہ ہے کہ اس کی وجہ سے اہم غیر ملکی کھلاڑی پاکستانی لیگ سے باہر ہوسکتے ہیں۔ منافع میں حصہ نہ ملنے اور دیگر مسائل کے حوالے سے کچھ عرصہ قبل خط بھی لکھا گیا تھا جس کا آج تک بی سی بی نے جواب نہیں دیا۔تاہم، حال ہی میں ایک سینئر اہلکار نے مالکان سے فون پر بات کی، اور ان سے جلد گورننگ کونسل کی میٹنگ بلانے کو کہا۔