189
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )برطانوی مسلمان ارب پتی آصف عزیز نے عمارت کو مسجد میں تبدیل کرنے کی اجازت حاصل کی۔
آصف عزیز لندن میں تین منزلہ مسجد بنائیں گے جس میں اسلامک سینٹر بھی ہوگا، مسجد میں 400 کے قریب افراد نماز ادا کرسکیں گے۔
ممتاز رئیل اسٹیٹ ٹائیکون آصف عزیز، 56، جنہیں "مسٹر ویسٹ اینڈ” کہا جاتا ہے، مشہور ٹروکارڈو عمارت کے اندر ایک تین منزلہ مسجد اور اسلامی مرکز قائم کر رہے ہیں۔یہ عمارت 2006 تک میٹرو سینما کے طور پر استعمال ہوتی تھی، اس کے بعد سے یہ عمارت خالی پڑی ہے۔