اپنی جیت کے بعد خطاب کرتے ہوئے جارج گیلووے نے وزیر اعظم رشی سونک اور لیبر پارٹی کے رہنما سر کیر سٹمر کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میری جیت فلسطین کے معصوم مسلمانوں کی جیت ہے۔جارج گیلوے نے ہارون مرزا کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی کامیابی کو سیاسی زلزلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں اور کشمیریوں کا دوست آج برطانوی پارلیمنٹ میں پہنچ گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق راچڈیل کے حلقے سے ضمنی انتخاب میں جارج گیلوے 12 ہزار 335 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جب کہ ان کے مقابلے میں ڈیوڈ ٹیولے صرف 6 ہزار 638 ووٹ لے سکے اور لیبر پارٹی کے سابق امیدوار اظہر علی چوتھے نمبر پر رہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ضمنی انتخاب میں ووٹ ڈالنے کی شرح 39.7 فیصد رہی۔واضح رہے کہ برطانوی بائیں بازو کے سیاست دان جارج گیلوے سات مرتبہ رکن پارلیمنٹ منتخب ہو چکے ہیں۔