اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت، برطانوی دفتر خارجہ کا افسر مستعفی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برطانوی دفتر خارجہ کے اہلکار مارک اسمتھ نے اسرائیل کو اسلحہ فروخت کرنے پر استعفیٰ دے دیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق مستعفی افسر کا کہنا ہے کہ انہوں نے دفتر خارجہ میں ہر سطح پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔مارک سمتھ نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم کی واضح مثالیں آئے روز سامنے آتی ہیں اور برطانیہ کی جانب سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت جاری رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔مستعفی ہونے والے افسر کا کہنا تھا کہ برطانوی وزرا کا اسلحہ کی فروخت میں شفافیت کا خیال رکھنے کا دعویٰ حقیقت کے برعکس ہے، برطانوی حکومت بھی ممکنہ طور پر اسرائیل کے جنگی جرائم میں ملوث ہے۔دوسری جانب برطانوی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ حکومت بین الاقوامی قوانین کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کا جائزہ لے رہے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔