دوسری جانب آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بڑا مظاہرہ کیا گیا جس میں ایک لاکھ افراد نے شرکت کی۔ادھر سویڈن میں پارلیمنٹ کے سامنے سینکڑوں افراد نے احتجاج کیا، پیرس ریلی میں فرانسیسی اداکاروں نے بھی شرکت کی۔
دوسری جانب امریکہ کے شہر ہیوسٹن کی مشی گن یونیورسٹی میں پاکستانی ڈاکٹروں کی جانب سے فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ کیا گیا۔ واشنگٹن ڈی سی کے یونین سٹیشن پر غزہ کے نعرے لگائے گئے، شکاگو ٹریبیون کے دفتر کے باہر مظاہرین نے فلسطینی شہداء کے ناموں والے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔
بارسلونا میں فائر فائٹرز نے فائر ٹرک کے سائرن بجا کر فلسطینیوں کی نسل کشی اور اسرائیل پر ہتھیاروں کی پابندی کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔اسرائیلی جارحیت کے خلاف لبنان، بحرین اور یونان کے شہر ایتھنز میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے جب کہ یمن میں بھی لوگوں کی بڑی تعداد نے فلسطین کے حق میں ریلیاں نکالیں۔ اسرائیلی جارحیت کے خلاف قطر کے دارالحکومت دوحہ اور عمان میں بھی مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔
117